26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
7

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نےعلیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26نومبراحتجاج کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے علیمہ خان اور ان کے دونوں گارنٹرز کو گرفتار کر کے کل منگل 24 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ کے دونوں آخری تفتیشی افسران گواہان کو بھی کل طلب کر لیا گیا۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیارکیاکہ علیمہ خان دانستہ ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، حقِ جرح ختم کیا جائے اور علیمہ خان کے لیے سرکاری وکیل مقرر کر کے ٹرائل آگے بڑھایا جائے۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان اور وکیل صفائی پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت اظہارِ برہمی کیا۔
واضح رہےکہ 26نومبراحتجاج کیس کامقدمہ تھانہ صادق آبادمیں درج ہے۔

Leave a reply