مریم نوازنے ون پنجاب ون سٹینڈر پالیسی اپنانے کی منظوری دیدی

0
9

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازکومتعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب بھرمیں پہلی مرتبہ یکساں ترقی جبکہ انفراسٹرکچڑاور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا اس موقع پر ڈسپلن کے لئے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری  دی گئی۔
صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے، سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرائزیشن کی جائے گی۔
سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن سے صوبےمیں انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈز کے کنارے کیاسک/ چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکسان ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کےدوران وزیراعلیٰ مریم نوازنےحکم دیاکہ سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کیاجائےاور کہا کہ صوبہ اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔

Leave a reply