ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:آج سری لنکااورنیوزی لینڈمدمقابل ہونگے

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےکےمیچ میں آج سری لنکااورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلےکامیچ سری لنکااورنیوزی لینڈکے درمیان کولمبو کےپریما داسا سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں جیت کاعزم لیکرمیدان میں اتریں گی۔
یہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک انتہائی اہم میچ ہے۔ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلا سپر 8 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کرکٹرماہرین کی رائےکےمطابق اس میچ میں میزبان سری لنکاکےجیتنےکے 39فیصد چانسزہیں جبکہ نیوزی لینڈکی فتح کے61فیصدامکان ہے۔

Leave a reply