اٹلی کاہنرمندپاکستانیوں کیلئےویزوں کااعلان

0
6

پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے ۔ ا ٹلی نے ہنرمند پاکستانیوں کیلئے 10ہزار ویزوں کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں داخلی سکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویزے دیں گے جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیں گے۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں انسداد منشیات و انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

Leave a reply