آئندہ عمران خان کی صحت سےمتعلق فیصلہ ہماری اجازت کےبغیرنہیں ہوگا،علیمہ خان

علیمہ خان نےکہاہےکہ آئندہ بانی کی صحت سےمتعلق فیصلہ ہماری اجازت کےبغیرنہیں ہوگا۔
اپنےبیان میں علیمہ خان کاکہناتھاکہ عمران خان کےکیسزلگوانے13ماہ سےعدالت آرہےہیں،بانی پی ٹی آئی کی صحت اورکیسزہمارامسئلہ ہے،محسن نقوی نےکہاپارٹی ہمارےساتھ ہے،صحت پرفیصلہ پارٹی نہیں ہمارامینڈیٹ ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئندہ عمران خان کی صحت سےمتعلق فیصلہ ہماری اجازت کےبغیرنہیں ہوگا،جیل میں علاج ہورہاتھاہمیں بےخبررکھاگیا،پارٹی واضح کرےمحسن نقوی نےکیایقین دہانی کرائی تھی۔
علیمہ خان کاکہناتھاکہ یہ ہمارےبھائی کی صحت کامعاملہ ہےپارٹی مداخلت نہ کرے،ہم نےپارٹی کونہیں روکالیکن مشاورت کےبغیرفیصلہ نہ کریں،عمران خان کی صحت سےمتعلق فیصلہ ہم سےچھپایاگیا۔















