دفعہ144کےتحت پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

حکومت نےدفعہ144کےتحت پنجاب بھرمیں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 دن کےلئے پابندی عائد کردی ۔محکمہ داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے ڈرونز پر پابندی عمل درامد کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں تمام بلند عمارتیں، اہم مقامات، میٹرو ٹریک سے ڈرونز کی موجودگی مانیٹر کی جائے گی۔















