انگلینڈکےہاتھوں شکست:قومی ٹیم کےکپتان کے اہل خانہ آن لائن ہراسانی کاشکار

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں انگلینڈکےہاتھوں شکست پرقومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاکی اہلیہ اور اور بیٹا آن لائن ہراسانی کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کی شکست پر فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسے میں کچھ شائقین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن نشانہ بنایا۔
سلمان علی آغا کی اہلیہ صبا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے خاندان کو نشانہ بنانے والی تنقید پر ردعمل دیا۔انہوں نے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’’ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیتیں گے‘‘۔
سلمان علی آغا کی اہلیہ کی انسٹا اسٹوری تیزی سے وائرل ہوئی تو کرکٹ حلقوں میں اس پر ردعمل سامنے آیا۔ جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے بھی اس بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے حمایت کا اظہار کیا۔

Leave a reply