آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ،133افغان طالبان خوارج ہلاک،متعددزخمی

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں 133 افغان طالبان خوارج ہلاک جبکہ 200سےزائدزخمی ہوگئے،پاک فضائیہ کےحملوں میں دو کور ہیڈکوارٹر، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹر، دو اسلحہ ڈپو، ایک لاجسٹکس بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹر، دو سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ،جبکہ80 سے زائد ٹینک، توپخانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔
ذرائع کےمطابق افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کےخلاف پاکستان نےبھرپورجواب دیتےہوئے کابل، پکتیا اور قندھار میں فوجی اہداف کونشانہ بنایا،جس کےنتیجےمیں 133 افغان طالبان خوارج ہلاک جبکہ 200سےزائدزخمی ہوگئے،پاکستان کی جانب سےجوابی حملوں میں مزید جانی نقصان کا امکان ہے۔ افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے قبضہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاک فضائیہ کےحملوں میں افغان طالبان کے دو کور ہیڈکوارٹر، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹر، دو اسلحہ ڈپو، ایک لاجسٹکس بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹر، دو سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ ہوگئےجبکہ 80 سے زائد ٹینک، توپخانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں ، پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈہ کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا،جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کابتاناہےکہ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ، پاکستان سیکیورٹی فورسز نے پکتیکا میں افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز کو کامیابی سے تباہ کیا ،پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔















