ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:آج انگلینڈاورنیوزی لینڈمیں جوڑپڑےگا

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں آج انگلینڈاورنیوزی لینڈمیں جوڑپڑےگا۔
سری لنکاکےشہرکولمبوکے پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈاورنیوزی لینڈٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی ،میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے 6 بجےشروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل پر ہیں، نیوزی لینڈ کی فتح اسے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر لے آئے گی۔
دوسری جانب انگلینڈ کی جیت پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلا سکتی ہے۔
نیوزی لینڈاورانگلینڈکامیچ پاکستان کےلئےانتہائی اہم ہوگیاہے، سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹ کاسفرانگلینڈکی جیت پرمنحصرہے،اگرنیوزی لینڈکی فتح ہوئی توشاہین ایونٹ کاآخری میچ کل سری لنکاکےخلاف کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ گزشتہ پانچ میں سے چوتھی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گا، دوسری جانب انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے تاہم وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پوائنٹس تقسیم ہوئے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی امیدیں اس بات سے مشروط ہیں کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے اور پھر پاکستان سری لنکا کے خلاف نہ صرف کامیابی حاصل کرے بلکہ نیٹ رن ریٹ کا خسارہ بھی پورا کرے۔

Leave a reply