سونےکی قیمت میں مزیداضافہ

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مزیداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں13ہزار 300 روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونےکی قیمت 5 لاکھ63 ہزار862 روپے ہوگئی ،جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 11ہزار 402 روپے اضافے سے 4لاکھ 83ہزار420 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 133 ڈالر اضافے سے 5411 ڈالر فی اونس ہے۔















