ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی:پاکستانی کھلاڑیوں پرجرمانہ عائد کیے جانےپرغور

پی سی بی نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی پرپاکستانی کھلاڑیوں کو 50،50 لاکھ روپےجرمانہ عائدکرنےپرغورشروع کردیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پرکھلاڑیوں نےنہ صرف قوم کو مایوس کیابلکہ میگاایونٹ کےسپرایٹ مرحلے سےہی ٹورنامنٹ سےباہرہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے بیشترکھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانہ عائد کرنے پر کچھ پیچیدگیاں ہیں جن پر بات چیت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔















