واٹس ایپ سٹیٹس شیئر کرنے کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

واٹس ایپ سٹیٹس لگانے کے شوقین صارفین کیلئے خوشخبری ،واٹس ایپ سٹیٹس شیئر کرنے کیلئے ایک بہترین اور کارآمد فیچر متعارف،واٹس ایپ میں سٹیٹس اپ ڈیٹس کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے محدود خطوں میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔اس فیچر سے واٹس ایپ کےصارفین ایسے افراد سے بھی اب سٹیٹس شیئر کرسکیں گے، جو اُن کے کانٹیکٹس میں تو شامل نہیں ہوں گے، مگر ان سے چیٹ کرچکے ہوں گے،یعنی ایسے افراد جن کو حال ہی میں میسج کیا ہو یا کال کی ہو اور نمبر کو کانٹیکٹس میں محفوظ نہ کیا ہو۔
رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے قبل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں سٹیٹس اپ ڈیٹس کے حوالے سے کلوز فرینڈز کا فیچر سامنے آیا تھا،تاہم اس فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص افراد تک ہی سٹیٹس شیئر کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، مگر اس کے ساتھ واٹس ایپ نے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو زیادہ افراد تک پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ابھی تک واٹس ایپ سٹیٹس صرف وہی افراد دیکھ سکتے تھے، جو کسی صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہوتے ہیں، مگر پرائیویسی سیٹنگز میں نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر سے صارفین سٹیٹس کو ایسے افراد سے بھی شیئر کرسکیں گے ،جو کانٹیکٹس میں شامل نہیں ہوں گے، مگر ان سے ماضی میں بات چیت ہوچکی ہوگی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن میں اس فیچر کی آزمائش محدود خطوں میں کی جا رہی ہے۔البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک واٹس ایپ کے تمام صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔















