افغان طالبان کی جارحیت:پاک فوج کابگرام ایئربیس پرحملہ،ہینگر،ویئرہاؤس تباہ

آپریشن غضب للحق جاری،افغان طالبان کی جارحیت پرپاک فوج نےافغانستان کی بگرام ایئربیس پرحملہ کیاجس کےنتیجےمیں 1ہینگراوردوویئرہاؤس تباہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف پاکستان نےآپریشن غضب للحق لنچ کیاتھاجوکہ ابھی تک جاری ہے۔
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی بھرپورزمینی وفضائی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی جریدہ نیویارک ٹائمز نےبھی آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئےبتایاکہ پاکستان نےافغانستان کےاہم ترین بگرام ایئربیس کوکامیابی سےنشانہ بنایا،بگرام ایئربیس کا1ایئرکرافٹ ہینگراور2ویئرہاؤس تباہ ہوئے،جس کی سیٹلائٹ تصاویرسامنےآگئیں۔
نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق افغانستان کی وزارت دفاع نےبھی پاکستانی فضائی حملےکی تصدیق کی ہے۔
نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان نےگزشتہ ایک ہفتےمیں افغانستان کےفوجی اہداف پر50سے زائدفضائی حملےکیے،افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کےشواہداقوام متحدہ رپورٹس میں باربارپیش کیےجاچکےہیں۔















