پی سی بی نےبنگلہ دیش کیخلاف ون ڈےاسکواڈکااعلان کردیا

0
6

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
اسکواڈ:
15رکنی سکواڈمیں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین ٹیم کاحصہ ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان وربنگلہ دیش کےدرمیان پہلاون  ڈےمیچ 11مارچ ،دوسرا13اورتیسرااورآخری ونڈے15مارچ کوکھیلاجائےگا۔

Leave a reply