بلدیاتی انتخابات کاکیس:عدالت نےلوکل گورنمنٹ رولزسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی

بلدیاتی انتخابات کےکیس میں لاہورہائیکورٹ نےلوکل گورنمنٹ کےرولز کے متعلق دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویرنے شیخ امتیاز محمود کی بلدیاتی انتخابات بروقت اور جماعتی بنیادوں پر کرانے کےکیس کی سماعت کی۔نمائندہ لوکل گورنمنٹ اوروکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے مقامی نمائندوں کےانتظامی اورمالی اختیارات سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی ،اورلوکل گورنمنٹ کےرولز کےمتعلق دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی ۔
نمائندہ الیکشن کمیشن نےکہاکہ حلقہ بندیوں کےرولز بن چکے ہیں۔
نمائندہ لوکل گورنمنٹ نےبتایاکہ یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جاچکی ہیں۔لوکل گورنمنٹ رولز بناکرمنظوری کےلئے کابینہ کوبھجوائے گئےہیں۔
درخواست گزارکےوکیل اظہرصدیق نےکہاکہ نئے قانون میں مئیر کے اختیارات سلب کردئیے گئے ۔سرکاری وکیل نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔
درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نےمؤقف اختیارکیاکہ حکومت غیر جماعتی اور تاخیرسے بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔غیرجماعتی اور تاخیرسے انتخابات کرانے سے جمہوریت کونقصان پہنچے گا۔غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات اور تاخیر آئین کےمنافی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت عوامی مفاد میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا حکم دے۔عدالت صوبے میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے ۔















