مشرق وسطیٰ میں کشیدگی:تیل سپلائی کیلئےسعودیہ کاپاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکاعزم

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےباعث سعودی عرب نے تیل سپلائی کےلئے ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نےسعودی سفیرنواف سعیدالمالکی سےملاقات کی۔دونوں رہنماؤ ں کےدرمیان خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیرعلی پرویزملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان کیلئے خام تیل اٹھانےکیلئے ایک جہاز پاکستان سے یانبو روانہ کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ موجودہ حالات میں سعودی عرب کی پاکستان کوسپورٹ پرشکرگزارہیں،امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نےبتایاکہ ملک کی اکثروبیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے، ان حالات میں سعودی عرب کی حمایت پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔















