ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آج دوسرےسیمی فائنل میں بھارت اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوسرےسیمی فائنل میں آج بھارت اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کادوسراسیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔
اس میچ کی فاتح ٹیم 8 مارچ بروزاتوار کو احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔
بھارت نے اپنے آخری سپر ایٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ انگلینڈ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے یہاں تک پہنچا ہے۔

Leave a reply