پنجاب میں بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بیوگان اور یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازکوبریفنگ دی گئی کہ مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہ راست مالی امداد فراہم کی جائےگی، رحمت کارڈ کے ذریعے بیوگان کو ایک لاکھ اوریتیم بچوں کو 25،25 ہزار ملیں گے جبکہ رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں50 ہزار سے زائد بےآسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنےگا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعدسے ہوگا، رحمت کارڈ کیلئے موبائل اپیلی کیشن، ویب پورٹل،کال اور زکوٰۃ آفس کال سینٹر سے رجوع کیاجاسکتا ہے ۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے بیوگان اور یتیم بچوں کےلیے رحمت کارڈ کی منظوری دی۔
اجلاس کےدوران گفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے، بیوہ کوخیرات نہیں، باوقار حق ملےگا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل پرہرفرد کاپوراحق ہے، حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔















