پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت

0
3

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس بات چیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں اصلاحات اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔ اگرچہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت فی الحال اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر کیے گئے وعدوں کے مطابق رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی، پبلک فنانس کی مضبوطی اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا، جبکہ معاشی ٹیم کے ساتھ مشرق وسطیٰ جنگ کے پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a reply