وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدسےملاقات: اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

0
7

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان سے جدہ میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیرعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیرشامل تھے۔
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a reply