آپریشن غضب للحق، طالبان کی جارحیت پرپاک فوج کی جوابی کارروائی ، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کردیا

0
11

آپریشن غضب للحق جاری ہے،افغان طالبان کی جارحیت پرپاک فوج کی جانب سےبھرپورجوابی کارروائیاں جاری ہیں،جبکہ کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق پاک فوج نےگزشتہ شب افغانستان کےشہرکابل اور ننگرہارمیں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں مقامات پرٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیاگیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ پاک فضائیہ کےحملےکے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ڈرگ ہسپتال کو نشانہ بنانےکا بیان مضحکہ خیز ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں بھی کارروائی کرتے ہوئے پاک افواج نے 4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ننگر ہار میں ملڑی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، فضائی کارروائیوں میں ایمونیشن، ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

Leave a reply