ایران کااسرائیل پرایک اورحملہ: حیفہ تل ابیب کے25 مقامات کو نشانہ بنایا

0
108

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی 67ویں لہر میں حیفہ اور تل ابیب سمیت 25 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ اور تل ابیب سمیت 25 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں خرم شہر اور غدر ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے جزیروں پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے آبنائے ہرمز میں نئی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ایرانی ڈرونز اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر ایرانی دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق کرج اور اصفہان میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔

Leave a reply