قطر: تکنیکی خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،6افرادجاں بحق

قطرمیں تکنیکی خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونےسے،6افرادجاں بحق ہوگئے۔
اتوار کے روز قطری وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو کر حادثے کا شکار ہوا۔
قطری وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک ترک فوجی اور دو تکنیکی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا بھی سامنا رہا ہے۔















