توانائی بحران:حکومت کا پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئے ایپ متعارف کرانےکافیصلہ

0
20

توانائی بحران پرقابوپانےکےلئے وفاقی حکومت نےپیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئےایپ متعارف کرانےکافیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے تحت ایک موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے تاکہ صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کر کے خود کو رجسٹر کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت ہر شہری کے لیے اس کی ضرورت اور دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کا کوٹہ مقرر کرے گی۔

Leave a reply