ایل پی جی کی قیمت 530 روپے فی کلو تک جا پہنچی

0
10

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی اشیاء اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت تقریباً 100 فیصد بڑھ کر 250 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مظفرگڑھ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی کلو قیمت 530 روپے تک جا پہنچی ہے، اور ضلع بھر میں 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 5,800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایل پی جی کی مہنگی فروخت جاری ہے۔ ڈیلرز کے مطابق ایران سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply