
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
امریکی وفد کی آمد پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ ملاقاتوں کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔















