سری لنکا کی کم لاگت ایئر لائن کی کولمبو – لاہور کی پروازوں کا آغاز

0
6

سری لنکا کی کم لاگت کی ایئر لائن فٹس ایئر(FitsAir )نے کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز کا آغاز کر دیا ۔اس سلسلے میں ایئربس A320پر مشتمل پروازمقامی وقت پونے 5بجے کولمبو سے روانہ ہوکر رات ساڑھے8بجے لاہور پہنچی۔
سری لنکا کی کم لاگت کی ایئر لائن فٹس ایئرکا یہی طیارہ ہفتے کی رات 9 بجکر40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوکر کولمبو کےمقامی وقت رات 2بجکر25منٹ پرسری لنکاواپس پہنچے گا۔
پاکستان سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کم لاگت ایئر لائن کی کولمبو اورلاہور کے درمیان پروازوں کے آغازسے ناصرف پاکستانی اور سری لنکن مسافروں کو سہولت ملے گی، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سفرو سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply