آندھی، طوفان اور مزیدموسلا دھار بارشیں: الرٹ جاری

0
7

آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارشیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں طوفانی بارشوں کے ایک نئے اور طاقتور سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ نیا سپیل ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، آندھی اور غیر معمولی طور پر اپریل کے مہینے میں برفباری کا سبب بنے گا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، لہٰذا مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply