جے ڈی ویس مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کرینگے،امریکی میڈیا

0
11

امریکی ٹی وی سی این این نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بھی امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات طے پاتی ہے تو اس میں امریکی وفد کی سربراہی جے ڈی وینس ہی کریں گے۔وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زیر بحث اہم نکات میں یورینیم افزودگی کو روکنے کے لیے واضح ٹائم فریم اور جوہری تنصیبات سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر سرگرمیوں سے منسلک تنصیبات کو ختم کیا جائے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے۔

Leave a reply