کہاں گرمی پڑے گی اور کہاں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
5

کہاں گرمی پڑے گی اور کہاں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر، جبکہ خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، کرم، خیبر اور وزیرستان میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔اُدھرکشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور قلعہ عبداللہ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی کے باسیوں کو نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی اور دو روز بعد درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے۔

Leave a reply