اسلام آبادیونائیٹڈنےحیدرآبادکنگزمین کوشکست دیکرپلےآف کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
4

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے ایک اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انتہائی مؤثر ثابت ہوا۔ حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 7 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 81 رنز بنا لیے۔
حیدرآبادکنگزمین کی جانب سے عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، خصوصاً رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سمیر منہاس 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس فتح کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

Leave a reply