ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

0
3

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔
ایرانی ائیرلائن کا ایک طیارہ طبی اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کے ساتھ مدینہ پہنچا۔
وزارت کے مطابق ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں سات روز قیام کریں گے، جبکہ رواں سال مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

Leave a reply