واٹس ایپ میں صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری

0
3

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،واٹس ایپ میں بہت اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری،میٹا کی زیر ملکیت ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یہ وہ فیچر ہے، جس کی سپورٹ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 10 سے اس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل سکرین پر نظر آئے گا، چاہے آپ ہوم سکرین پر ہوں یا کسی اور ایپ کو استعمال کر رہے ہوں۔
نوٹیفکیشن ببل میں واٹس ایپ کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ کی پروفائل پکچر نظر آئے گی، جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا واٹس ایپ آئیکون ہوگا، جو نوٹیفکیشن کا عندیہ دے گا۔
اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرنے پر واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس اوپن ہوگا اور صارف میسج پڑھ سکے گا ، نیز ریپلائی کرسکے گا اور اسے واٹس ایپ کو مکمل طور پر اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a reply