مذاکرات میں پیش رفت کےباوجودامریکی فریق کی وجہ سے اختلافات برقرار ہیں،عباس عراقچی

0
7

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ضرور ہوئی ہے، تاہم امریکی فریق کے زیادہ مطالبات کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے۔
ان کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اور موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ روسی حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر مسلسل مشاورت ہو رہی ہے، اور وہ اسی سلسلے میں ماسکو کے دورے پر ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات جنگ کی صورتحال اور علاقائی پیشرفت کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہوگی، جبکہ ایران اور روس کے درمیان ہم آہنگی خطے کے معاملات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستان کے دورے کو بھی مفید قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت مثبت رہی، جس میں ایران امریکا مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply