مکہ مکرمہ کے میوزیم میں نادر 8 رخی ہندوستانی قرآنی نسخہ مرکز ِ نگاہ بن گیا۔

0
7

میوزیم آف قرآن کریم میں تیرہویں صدی ہجری ، یعنی انیسویں صدی عیسوی کا ایک نادر اور منفرد قرآن مجید نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔
یہ نسخہ اپنی غیر روایتی 8 رخی شکل اور برصغیر پاک و ہند سے وابستہ اپنی قدیم تاریخ کی وجہ سے زائرین اور محققین کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔
یہ قرآن مجید اس دور میں تیار کیا گیا، جب ہندوستان میں خطاطی اور جلد سازی کا فن اپنے عروج پر تھا۔
اس منفرد قرآن کو روایتی چوکور نسخوں کے برعکس 8 زاویوں پر تیار کیا گیا ہے، جو اسلامی فنِ تعمیر اور جیومیٹرک آرٹ کا حسین امتزاج ہے۔اس قرآنی نسخے کا سائز نہایت چھوٹا ہے، جسے قدیم دور میں حمائل کہا جاتا تھا،جس کا مقصد دوران سفرساتھ رکھنا یا پھر بازو پر باندھنا ہوتا تھا۔
یہ نایاب و نادر قرآنی نسخہ شاہ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیزکے ذخیرۂ نوادرات کا حصہ ہے۔

Leave a reply