بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

0
6

بھارتی ماڈل اور اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اتوار کے روز ہماچل پردیش میں ایک سادہ اور نجی تقریب کے دوران ارش اولکھ سے شادی کی۔ اس تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی، جہاں انہوں نے تقریب کی متعدد تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ اعلان کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے۔
واضح رہے کہ مہرین پیرزادہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں فلم کرشنا گاڑی ویرہ پریمہ گاڈھا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں متعدد فلموں میں کام کیا۔

Leave a reply