آئی فون رجسٹریشن فیس میں تبدیلی ،پی ٹی اےنےنئےٹیکسزکااعلان کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپریل 2026 تک آئی فون 14 سیریز کے درآمدی موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز میں ترمیم کر دی ہے۔
نئی ٹیکس شرحیں قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں کے ذریعے موبائل رجسٹریشن کرانے والے صارفین پر لاگو ہوں گی۔آئی فون 14 رجسٹریشن کے لیے قومی شناختی کارڈ پر ٹیکس 30,321 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن پر 27,860 روپے ادا کرنا ہوں گے۔آئی فون 14 پرو کے لیے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹریشن فیس 34,101 روپے اور پاسپورٹ کے ساتھ 31,640 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح آئی فون 14 پرو میکس کے لیے قومی شناختی کارڈ پر 48,235 روپے جبکہ پاسپورٹ پر رجسٹریشن فیس 42,615 روپے رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے 62 ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں اضافہ کیا تھا، جن میں پریمیم ماڈلز جیسے آئی فون 15 پرو میکس اور آئی فون 14 پرو میکس بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکس کا تعین پی ٹی اے براہِ راست نہیں کرتا بلکہ یہ فہرست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے امریکی ڈالر میں درآمدی قیمت کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔















