اداکار کام سے زیادہ سہولیات کو ترجیح دینے لگے،سید نور کا انکشاف

0
4

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی نئی فلم کے لیے ہیروئن کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔کیونکہ اداکار کام سے زیادہ سہولیات کو ترجیح دینے لگے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اداکار زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے تھے، جبکہ اب صورتحال بدل چکی ہے۔
ان کے مطابق آج کل کئی اداکار کام سے زیادہ سہولیات پر زور دیتے ہیں، جیسے ذاتی سیکرٹری، پرسنل میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر، بزنس کلاس سفر اور وینیٹی وین جیسی سہولتیں۔
سید نور نے کہا کہ کچھ پروڈکشن ہاؤسز ان تقاضوں کو پورا کر سکتے ہیں، لیکن ہر کوئی ایسا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ اسی وجہ سے وہ نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جیسا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے بھی کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ اداکاروں کے رویے کو “نخرے” نہیں بلکہ “پروٹوکول” کہنا پسند کریں گے، تاہم یہی عوامل ان کی آنے والی فلم چوڑیاں 2 کے لیے ہیروئن کی کاسٹنگ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

Leave a reply