امریکی صدر نے ’’آبنائے ہرمز‘‘ کا نام تبدیل کر ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی اہمیت کی حامل گزرگاہ آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے “آبنائے ٹرمپ” رکھ دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں اس گزرگاہ کو نئے نام سے ظاہر کیا گیا ہے۔تاہم بین الاقوامی قوانین اور جغرافیائی ناموں کی منظوری دینے والے اداروں کی جانب سے اس تبدیلی کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق کسی بھی عالمی سمندری راستے کا نام یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے اس سے متعلق کسی بھی بیان یا اقدام کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔















