پاکستان کوایئرپورٹ سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کےلئےامریکاکی2.4ارب ڈالرکی پیشکش

0
5

پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی سکیورٹی کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکی کمپنی سیکوری پورٹ نے 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، جبکہ اس تجویز کو امریکی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔
منصوبے میں ایڈوانسڈ پیسنجر انفارمیشن (API) اور پیسنجر نیم ریکارڈ (PNR) جیسے جدید نظام نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو مشتبہ افراد اور بین الاقوامی خطرات کی بروقت شناخت میں مدد فراہم کریں گے۔
امریکی ناظم الامور نے پاکستان کو اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تجویز کے مطابق ڈیٹا کی مکمل ملکیت پاکستان کے پاس ہوگی، جبکہ مقامی عملے کی تربیت اور طویل عرصے تک تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔یہ نظام وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے زیر انتظام چلایا جائے گا، جس سے سرحدی نگرانی اور مسافروں کی جانچ پڑتال کے عمل میں بہتری متوقع ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے اس نوعیت کے منصوبوں میں شفافیت اور قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Leave a reply