وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، قرضوں کی فراہمی کیلئےنئی حکمت عملی سامنے آگئی

0
5

حکومت کی جانب سے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ ہاؤسنگ لون فراہم کرنے کے ہدف کیلئے نئی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف منصوبوں اور ضمنی گرانٹس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور قرضوں کی فراہمی کو مؤثر بنانے کیلئے ملٹی چینل اپروچ پر غور کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سہولت سے مستفید کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے اور عوام کو آسان شرائط پر رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔

Leave a reply