ملازمین کیلئے خوشخبری، رواں برس عیدالاضحیٰ پر طویل تعطیلات کاامکان

0
4

پاکستان میں اس قع پر سرکاری ملازمین کو طویل تعطیلات ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر ہر سال کئی روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔روایتی طور پر 9 ذی الحج سے عید کی چھٹیوں کا آغاز ہوتا ہے، اور اگر اس مرتبہ بھی یہی شیڈول برقرار رہا تو سرکاری ملازمین کو طویل وقفہ مل سکتا ہے۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق 23 اور 24 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، جبکہ 26 سے 29 مئی تک عید کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد 30 اور 31 مئی کو دوبارہ ہفتہ وار تعطیلات آئیں گی۔اس طرح سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل 9 دن کی چھٹیوں کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ بعض ملازمین 25 مئی کی اضافی چھٹی لے کر اس وقفے کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Leave a reply