سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

0
5

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے فضائی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان سے ریاض اور دمام جانے والی پروازوں پر مسافروں کو 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں روٹس پر مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے خصوصی طور پر ان پروازوں کیلئے رعایتی پیکج متعارف کرایا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت مسافروں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ حاصل ہوگا۔

Leave a reply