حکومت کاعیدالاضحیٰ سے پہلے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان

0
2

عیدالاضحیٰ 2026 سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، کیونکہ پنجاب حکومت نے تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مئی کی تنخواہیں 21 مئی کو ادا کی جائیں گی تاکہ ملازمین عید کے اخراجات باآسانی پورے کر سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو عید کے موقع پر مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنایا جائے، جبکہ بینکوں کو بھی تیز رفتار پراسیسنگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Leave a reply