وفاقی پالیسیوں کے خلاف خیبرپختونخواحکومت کاصوبےمیں6مئی کو ہڑتال کااعلان

0
5

پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی، گیس اور دیگر معاملات میں صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو صوبے بھر میں ہڑتال کی جائے گی، تاہم ایمرجنسی سروسز کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بعض اہم سیاسی شخصیات کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، جن میں ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج اور اہلخانہ و وکلا سے ملاقات کی اجازت بھی شامل ہے۔
انہوں نے ان اقدامات کو غیر انسانی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے مؤقف کے حق میں پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔

Leave a reply