حکومت، افواج پاکستان اور عوام چیلنجز کےمد مقابل بنیان مرصوص کی مانند یکجا کھڑے ہیں،فیلڈ مارشل

0
3

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو قومی سلامتی کی بنیاد قرار دیا۔
کانفرنس میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والے آپریشنز میں فورسز کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
فورم نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شرپسند سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار برقرار رکھی جائے گی۔
اجلاس میں علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جہاں ابھرتی جیوپولیٹیکل تبدیلیوں کے تناظر میں تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
کانفرنس کے اعلامیے میں افغان عبوری حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ بعض شدت پسند گروہوں کو پناہ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ وہ افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

Leave a reply