امریکی ایئرلائنز کامختصر پروازوں میں فری سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیلٹا ایئر لائنز نے اپنی سروس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مختصر فاصلے کی پروازوں پر مسافروں کیلئے مفت کھانے اور مشروبات کی فراہمی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ اقدام آپریشنل اخراجات میں کمی اور پرواز کے دوران سروس کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اٹھایا ہے۔
ڈیلٹا ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت روزانہ تقریباً 450 پروازوں، یعنی مجموعی فلائٹس کے قریب 9 فیصد حصے پر یہ سہولت ختم کی جا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 19 مئی سے آن بورڈ مشروبات کی سروس میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ پورے نیٹ ورک میں مسافروں کو یکساں تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق موسمِ گرما کے دوران 349 میل یا اس سے کم فاصلے کی پروازوں پر کھانے اور مشروبات کی سہولت مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، جن میں لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جیسے مصروف روٹس بھی شامل ہیں۔















