مضبوط ٹیسٹ ٹیم کی بنیاد پر دیگر فارمیٹس میں بھی بہتری آتی ہے، شاہین آفریدی

0
9

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی تمام تر توجہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری پر مرکوز ہے۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ٹیم کی موجودہ ٹیسٹ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، اور اسے بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے تھی، تاہم اب ٹیم مستقبل کی سیریز اور مجموعی کارکردگی پر توجہ دے رہی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ مضبوط ٹیسٹ ٹیم کی بنیاد پر دیگر فارمیٹس میں بھی بہتری آتی ہے، اسی لیے اس فارمیٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بولنگ لائن اپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محمد عباس اور خرم شہزاد کو اہم اثاثہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کرتے رہے اور گزشتہ دنوں سے باقاعدہ پریکٹس جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد سمیت سینئر کھلاڑیوں کا بھی یہی مؤقف ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری ناگزیر ہے، کیونکہ آگے ایک طویل ٹیسٹ سیزن اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز درپیش ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوتا، لیکن قومی ٹیم چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a reply