بینک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، 1.87 ارب روپے کا ریلیف فراہم

0
15

بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2025 کے دوران تجارتی بینکوں کے خلاف موصول ہونے والی 36 ہزار 280 شکایات نمٹا کر صارفین کو 1.87 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں 27 ہزار 753 شکایات کا تصفیہ کیا گیا تھا، جبکہ متاثرہ صارفین کو 1.65 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کے دوران نمٹائی گئی شکایات میں سے 32 ہزار 2 شکایات باہمی افہام و تفہیم سے حل کی گئیں، جبکہ ایک ہزار 973 شکایات کا فیصلہ باقاعدہ سماعت کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں 2 ہزار 206 سماعتیں منعقد ہوئیں۔مزید بتایا گیا کہ 2 ہزار 305 شکایات نامکمل، غیر اہم یا دائرۂ اختیار سے باہر ہونے کے باعث مسترد کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 35 ہزار 130 نئی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ برس سے زیر التوا 13 ہزار 793 شکایات بھی زیر غور رہیں۔
وزیراعظم پورٹل کے ذریعے بینکنگ سیکٹر سے متعلق 7 ہزار 342 شکایات موصول ہوئیں، جبکہ براہ راست جمع کرائی گئی شکایات کی تعداد 27 ہزار 788 رہی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل اور موبائل بینکنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث انٹرنیٹ بینکنگ، آئی بی ایف ٹی، ای کامرس اور موبائل ایپ فراڈ سے متعلق شکایات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Leave a reply