جاپان نےروبوٹس کے ذریعے چلنے والی لیبارٹری متعارف کرادی

0
4

ٹوکیو یونیورسٹی نے دنیا کی پہلی مکمل طور پر روبوٹس کے ذریعے چلنے والی لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جہاں کسی انسانی عملے کی موجودگی نہیں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق جدید لیبارٹری میں تحقیق، تجربات اور روزمرہ کے تمام امور مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس انجام دیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد سائنسی تحقیق میں رفتار، درستگی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی غلطیوں میں بھی کمی لائی جا سکے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں خودکار تحقیقی مراکز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیبارٹری میں جدید سینسرز، روبوٹک بازو اور خودکار نگرانی کے نظام نصب کیے گئے ہیں، جو بغیر انسانی مداخلت کے مختلف تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a reply